• news

پاکستان ایران تعلقات بڑھانے کیلئے اعتماد کی ضرورت ہے: فرحت اللہ بابر

اسلام آباد (این این آئی) سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔ کلبھوشن یادیو اور ملا منصور کے براستہ ایران، پاکستان آمد پر تعلقات میں کمی آئی ہے۔ آرمی چیف کا دورہ ایران کا اعلان اچھی بات ہے۔ سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا پاکستان اور ایران کی حکومتیں نان سٹیٹ ایکٹرز کو سپورٹ نہ کریں۔ ہفتہ کو پاک ایران ریجنل امن سیکیورٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے کہا پاک ایران تعلقات بڑھانے کیلئے اعتماد کی ضرورت ہے۔ ۔ بلوچستان کو عراقی کردستان بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ چیئرمین خارجہ امور کمیٹی مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں 16 سالہ جنگ ہار چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنیوالے وقت میں اس خطے میں بہت سی تبدیلیاں ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران بہت سے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوان اپنے آزادی کیلئے لڑ رہے ہیں، امید ہے ایران مسئلہ کشمیر پر ہمارا ساتھ دے گا۔

ای پیپر-دی نیشن