• news

پہلا دورہ ایشیا: ٹرمپ آج جاپان جائیں گے‘ ایران اور جنوبی کوریا میں مظاہرے‘ امریکی پرچم نذر آتش

ہونولولو(اے ایف پی،نیوز ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ ایشیا پر جاتے ہوئے ہوائی میں مختصر قیام کیا جہاں انہیں امریکی پیسیفک کمانڈ کی طرف سے حساس بریفنگ دی گئی جسے خفیہ رکھا گیا۔ 13 روزہ دورے میں ٹرمپ فلپائن کے علاوہ جاپان، جنوبی کوریا، چین اور ویتنام جائیں گے اور یہ بطور صدر ان کا سب سے طویل غیر ملکی دورہ ہو گا۔ ٹرمپ نے پرل ہاربر بندرگاہ پر دوسری جنگ عظیم میں مارے جانیوالے امریکی فوجیوں کی یادگار پر حاضری دی، آج جاپان کے دورے پر جائیں گے۔ ادھر تہران میں ہزاروں افراد نے 1979ء میں امریکی سفارتخانے کے گھیرائو کی برسی پر مظاہرہ کیا۔ امریکی پرچم جلائے اور مردہ باد امریکہ کے نعرے لگائے۔ ٹرمپ کے پتلے کو چھڑیوں سے پیٹا گیا۔ ادھر شمالی کوریا نے امریکہ سے مذاکرات کا مسترد کرتے ہوئے جوہری ہتھیاروں میں اضافے کی دھمکی دے دی ہے۔ سیول میں 500 افراد نے ریلی نکالی۔ انہوں نے نعرے لگائے ٹرمپ نے کوریائی خطے کو جنگ کے دہانے پر کھڑا کیا۔ٹرمپ نے کہا داعش کو ہر حملے کی قیمت چکانا پڑے گی۔

ای پیپر-دی نیشن