میاں نواز شریف کی آمد نے مخالفین کے منہ بند کر دیئے: وحید عباسی
لاہور (پ ر) میاں نواز شریف قائد مسلم لیگ کی وطن واپس اور عدالت میں پیشی نے ان کے مخالفین خاص طور پر الزام خان کا منہ بند کر دیا ہے۔ یہ لوگ جتنا مرضی شور کرلیں عوام اپنے محبوب قائد کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاٹا کے وائس چیئرمین عبدالوحید عباس نے مختلف علاقوں سے آئے پارٹی کارکنوں کے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔