الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کی نجکاری پالیسی کیخلاف ریلی دھرنا
لاہور (نیوزرپورٹر)) پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن اور پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام لاہور بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف نے حکومتِ پنجاب کی نج کاری پالیسی کے خلاف PIC جیل روڈسے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ تک احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے علامتی احتجاجی دھرنہ دیا۔اس سے پہلے مظاہرین جیل روڈ پر PIC کے سامنے اکھٹے ہوئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے واضح احکامات کے باوجود گریڈ 5 تا 17 کے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کو ہیلتھ پروفیشنل الائونس نہیں دیا جا رہا جبکہ اسی صوبے میں ڈاکٹرز، نرسز، فارماسسٹ سب کو دیا جا رہا ہے۔ ان مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو مجبوراً پورا پنجاب مال روڈ پر اسمبلی ہال کے سامنے دھرنا دے گا۔