• news

شیخوپورہ کے 2 تحصیل ہسپتالوں سے متعلق سرکاری رپورٹ میں ناقص کارکردگی کا انکشاف

فیروز والہ (نامہ نگار )کروڑوں روپے کے ماہانہ اخراجات سے چلنے والے شیخوپورہ کے 2تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال فیروزوالا اورمریدکے کی کارکردگی کی اندرونی کہانی کاپردہ حکومت پنجاب کے ماتحت ایک سرکاری ادارہ کی رپورٹ میں چاک ہوگیاہے ذرائع کے مطابق رپورٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ہدایت پربنائی گئی ۔ذرائع کے مطابق ٹی ایچ کیومریدکے کے بارے میں مرتب کی جانے والی رپورٹ میں اس شفاخانہ کے پانچ ڈاکٹروں کے پرائیویٹ ہسپتالوں کے نام بھی درج کیئے گئے ہیں اورالزام لگایاگیاہے کہ مریضوں کوزیادہ ترپرائیویٹ ہسپتالوں میں آنے کی ترغیب دی جاتی ہے جہاں پرفی مریض 500/300روپے فیس وصول کی جاتی ہے ، ایک ہیڈنرس اور3چارج نرسوں نے مریدکے کے 4علاقوں میں کلینک بنائے ہوئے ہیں جہاں مبینہ طورپراسقاط حمل کرانے کاکام بھی ہوتاہے رپورٹ میں سکیورٹی کے انتظامات کے بارے میں بھی تحفظات کا اظہارکیاگیاہے ہسپتال کے جرنیٹرکاکنکشن ڈاکٹرزکے ہاسٹل کودیاگیاہے ہسپتال میںصفائی کانظام ناقابل بیان ہے، سروے کے دوران سات مریضوں طاہرزہریٰ کنزہ وقاص عابدعلی امین علی فرخ اورشازیہ بی بی کے انٹرویوز بھی کیئے گئے جنہوں نے ہسپتال کے بعض ڈاکٹرزکے بارے میں شکایت کی کہ وہ مریضوں کواچھی طرح چیک نہ کرتے ہیں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال فیروزوالہ کے3ڈاکٹرز پرائیویٹ ہسپتال چلاتے ہیں جن میں ایک پرائیویٹ ہسپتال سرکاری ہسپتال کے اندرہی ایک مکان میں چلایاجارہاہے۔ہسپتال میں پارکنگ کانظام ایک پرائیویٹ شخص چلارہاہے دونوں ہسپتالوں کی انتظامیہ کے ذرائع نے رپورٹ میں لگائے جانے والے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن