8نومبر کو مشائخ کنونشن ملکی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا: منور شاہ جماعتی
لاہور(پ ر)8نومبر کا مشائخ کنونشن ملکی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا پاکستان بھر اور آزاد کشمیر سے 500مشائخ شرکت کرینگے ختم نبوت کے بارے کی جانیوالی سازشوں کے جواب اور 2018ء کے انتخابات میں متفقہ لائحہ عمل اختیار کر نے کے سلسلے میں ہو نیوالے آل پاکستان مشائخ کنونشن کے محرک پیر سید منور حسین شاہ جماعتی اور سید شفیق حسین شاہ نے کہا ہے کہ کنونشن میں ناموس رسالت اور ختم نبوت کے حوالہ سے پیر عبدالخالق القادری بھرچونڈی شریف، دیوان احمد مسعود پاکپتن شریف، میاں جلیل احمد شرقپور شریف، پیر سید حبیب عرفانی سندر شریف پیر صاحب زکوڑی شریف، پیر صاحب مانکی شریف، پیر عتیق الرحمن آزاد کشمیر، پیر خواجہ نصارالمحمود تونسہ شریف اور دیگر شرکت کریں گے رابطہ کمیٹی کے انچارج محمد عثمان شاہ توکلی کے مطابق انتظامات اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔