آئیڈیل اسلامی ریاست کے قیام کے لئے سودی نظام کا خاتمہ ضروری ہے: خواجہ اسلم
لاہور (پ ر) امیر تحریک رحمت خواجہ محمد اسلم نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمہ کیلئے اور آئیڈیل اسلامی ریاست کے قیام کیلئے سودی نظام کا خاتمہ ضروری ہے۔ سودی نظام اللہ اور اسکے رسول کیخلاف اعلان جنگ ہے۔ اس لئے مسلمان پر فرض ہے کہ وہ سودی نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد کریں۔