چودھری برادران آج نیب میں پیش ہونگے اسحاق ڈار کے دونوں بیٹوں کی بھی طلبی
لاہور+ اسلام آباد (نیٹ نیوز+ ایجنسیاں+ نامہ نگار) چودھری برادران نے آج نیب لاہور کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں پر ناجائز اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ کے دونوں رہنمائوں کے آج 11بجے نیب کے روبرو پیش ہونے کا امکان ہے۔ وہ اپنی بے گناہی کے ثبوت نیب کو دیں گے۔ چودھری برادران کو 12سال قبل ہونے والی تحقیقات کے سلسلے میں بلایا گیا ہے۔ چودھری برادران نے اس سلسلہ میں اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت بھی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں ضروری دستاویزات کا حصول بھی ممکن بنایا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دونوں صاحبزادوں کو بھی نوٹسز کے ذریعے آج (پیر) کیلئے طلب کیا گیا ہے۔