شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کا 140واں یوم ولادت جمعرات کو منایا جائے گا
لاہور (اے پی پی) مفکر پاکستان ، حکیم الامت ، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 140واں یوم ولادت 9نومبر بروزجمعرات کو ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات ، سیمینارز ، کانفرنسز ، منعقد کی جائیں گی جن میں فلسفی شاعر کی تحریک پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ اس موقع پر ملک بھر کی تمام مساجد میں قرآن خوانی کی محافل بھی منعقد کی جائیں گی جن میں وطن عزیز کی سلامتی ، اور، عوامی فلاح ، قومی خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیںمانگی جائیں گی۔