نوازشریف بری ہو کر بھی نااہل رہیں گے زرداری ہوئے تو بلاول موجود ہیں: قمر کائرہ
لندن(صباح نیوز)پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف مقدمات سے بری بھی ہو جائیں تب بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو سے وہ نااہل ہی رہیں گے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا آصف علی زرداری بھی نااہل ہو گئے تو نوجوان لیڈر بلاول بھٹو زرداری موجود ہیں۔نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اس پر نظر ثانی اپیل دائر کی گئی وہ بھی خارج ہوگئی۔ اب نواز شریف تمام کیسز سے بری بھی ہو جائیں اور کیس ختم بھی ہوجائیں انہیں کسی اور کیس میں سزا نہ ہو پھر بھی وہ نا اہل ہیں۔