پی ٹی آئی اتفاق رائے پر خیبر پی کے اسمبلی توڑنے کیلئے تیار مسلم لیگ ن پی پی متحدہ کی مخالفت
لاہور+ نارووال + اسلام آباد ( نیٹ نیوز+ایجنسیاں + نامہ نگار + وقائع نگار خصوصی) تحریک انصاف نے قومی اتفاق رائے کی صورت میں خیبر پی کے اسمبلی قبل از وقت تحلیل کرنے کی پیشکش کر دی، اور مطالبہ کیا ہے کہ تمام اسمبلیاں تحلیل کر کے ایک ہی دن انتخابات کرائے جائیں، فواد چودھری کا کہنا ہے کسی ترمیم کی آڑ میں انتخابات میں تاخیر برداشت نہیں، تحریک انصاف قبل از وقت انتخابات کے لئے خیبر پی کے اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے تیار ہے۔ قومی اتفاق رائے سے تمام اسمبلیاں قبل از وقت تحلیل کر دی جائیں۔ پیپلز پارٹی کے بعد تحریک انصاف بھی حلقہ بندی بل مشترکہ مفادات کونسل میں زیر بحث آنا چاہئے۔ حلقہ بندی بل پر مزید غور فکر ہونا چاہئے، فوری منظوری کے حق میں نہیں۔ حلقہ بندی بل کی بنیاد پر الیکشن میں تاخیر قبول نہیں، دس سال سے مردم شماری تاخیر کا شکار ہے کیا حکومت سو رہی تھی۔ الیکشن میں تاخیر نہیں قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کی قبل از وقت انتخابات کی تجویز کی مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اور متحدہ نے مخالفت کردی۔ فواد چودھری کہتے ہیں، اتفاق رائے سے خیبر پی کے اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہیں۔ تاہم حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کہتے ہیں پی ٹی آئی سینٹ کے انتخابات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کر کے برخواست ہو گی۔ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی نے بھی مخالفت کا اعلان کر دیا۔ سعید غنی کہتے ہیں، تجویز سے پہلے وزیر اعلیٰ خیبر پی کے سے مشورہ کر لیا جاتا تو بہتر تھا، عمران خان کے کہنے کے باوجود پرویز خٹک اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے۔ ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق کہتے ہیں کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں جس کے بعد بر وقت نئے انتخابات کرائے جائیں۔ دوسری طرف تحریک انصاف کی اسمبلیاں توڑنے کی تجویز کی مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اور متحدہ نے مخالفت کر دی۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کہتے ہیں پی ٹی آئی سینیٹ کے انتخابات سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کر کے بر خواست ہو گی۔اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی نے بھی مخالفت کا اعلان کر دیا۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ تجویز سے پہلے وزیر اعلیٰ خیبر پی کے اسے مشورہ کر لیا جاتا تو بہتر تھا، عمران خان کے کہنے کے باوجود پرویز خٹک اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے۔ ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق کہتے ہیں کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں جس کے بعد بروقت نئے انتخابات کرائے جائیں۔ وزیر داخلہ احسن اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان غیر ملکی فنڈنگ سے روزانہ ٹی وی پر آکر ملک کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیںملک کے اندر خلف شار پیدا کر رہا ہے تاکہ ترقی کے پودوں کی جڑوں کو کاٹا جا سکے لیکن پاکستان کے عوام ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال نیو لاہور روڈ پر نارنگ چائنہ تک بننے والی سڑک کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک لیڈر روانہ ٹی وی پر آ کر ملک کی ترقی کی باتیں کرتا ہے لیکن جس نے ایک یونین کونسل نہ چلائی ہو وہ ملک کی ترقی کی باتیں کرتا ہے ہم کسی رہزن، اناڑی اور دھوکے باز کو20کروڈ عوام کے حقوق کی چابی نہیں سونپ سکتے۔ 2018کے جنرل الیکشن پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے اور عوام کو چاہیے کہ وہ اناڑیوں اور دھوکے بازوں کو اسی طرح مسترد کریں جسطرح 2013میں کیا تھا کیونکہ اناڑی عمران خان ملک کو کھائی میں تو پھینک سکتا ہے ترقی نہیں کر سکتا۔پی پی رہنما چوہدری منظور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی قبل از وقت اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اقدام کی مخالفت کرے گی، پیپلز پارٹی چاہتی ہے اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں۔ پیپلز پارٹی قطعی طور پر سندھ اسمبلی قبل از وقت تحلیل نہیں کرے گی۔وزیرمملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نئی حلقہ بندیوں سے متعلق قانون سازی کے حوالے سے حزب اختلاف کی جماعتوں کے تمام تحفظات اور اعتراضات دور کرے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں سے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق قانون سازی کے حوالے سے انکی رائے لی ہے۔ حزب اختلاف کو کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنا چاہیے جو اگلے عام اتنخابات کے انعقاد میں کسی تاخیر کا باعث بن سکتا ہو۔