• news

مہمند ایجنسی میں دو بارودی سرنگ دھماکے، 2 سکیورٹی اہلکار زخمی

مہمند ایجنسی (نامہ نگار) مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ دھماکوں میں 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بائیزئی سب ڈویژن تحصیل بائیزئی کے پاک افغان سرحدی علاقہ یعقوبی کنڈائو کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے واقعہ کے فوری بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں تحصیل صافی کے علاقہ قنداری امان غندی نامی جگہ میں بھی بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم وہاں پر بھی سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور سکیورٹی وجوہات کی بناء پر قنداری کے علاقہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن