• news

پچھلے سال کی نسبت رواں برس دہشتگردی میں کمی ہوئی: نیکٹا

اسلام آباد (اے پی پی) نیکٹا کی رپورٹ میںکہا گیا ہے پچھلے 7 برسوں میں 676 دہشت گردی کے واقعات ہوئے جن میں2011ء میں 70، 2012ء میں 185، 2013ء میں 127، 2014ء میں 176، 2015ء میں 74، 2016ء میں 37 اور رواں برس صرف2 واقعات ہوئے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ میںکہا گیا ہے انسداد دہشت گردی کے لئے اقدامات کے تحت اب تک 10 ویب سائٹ بند کی گئیں اور حوالہ اور ہنڈی کے 777 واقعات اور اینٹی منی لانڈرنگ کے 336 مقدمات درج ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن