• news

جہانگیر ترین نے لندن میں جائیداد کی ٹرسٹ ڈیڈ سپریم کورٹ جمع کرا دی

اسلام آباد (این این آئی)نااہلی کیس میں جہانگیر ترین نے ٹرسٹ ڈیڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جس کے مطابق ٹرسٹ کے صوابدیدی بینفشریز جہانگیرترین اوراہلیہ ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے نااہلی کیس میں برطانیہ میں56 لاکھ پائونڈ مالیت کی 12ایکڑجائیداد کی ٹرسٹ ڈیڈ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ۔دستاویزات کے مطابق ٹرسٹ 2011 میں بنایا گیا جس کے زیرانتظام شائنی ویولمیٹڈ آف شورکمپنی ہے اور یہ ٹرسٹ 150 سال کیلئے تشکیل دیا گیاجس کے صوابدیدی بینفشریزجہانگیرترین اوراہلیہ ہیں۔جہانگیرترین کی ہدایت پرٹرسٹی بینک رقم جہانگیریاکسی دوسرے بینفشری کومنتقل کرے گااوران کی وفات کی صورت میں اہلیہ،بچے اور پوتے پوتیاں بنیفشری ہونگے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کے وکیل کوگزشتہ سماعت پرٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے کاحکم دیاتھا۔

ای پیپر-دی نیشن