ٹیکساس کے چرچ میں فائرنگ 27 افراد ہلاک 30 زخمی حملہ آور بھی مارا گیا
ٹیکساس (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک چرچ میں فائرنگ 27 افراد ہلاک 30 زخمی ہو گئے۔ امریکی پولیس کے مطابق فائرنگ سان انٹونیو کے جنوب مشرق کے ایک چرچ میں کی گئی فائرنگ کرنے والا مسلح حملہ آور فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک آدمی چرچ میں گھسا اور لوگوں پر گولیاں برسا دیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ٹیکساس فائرنگ