یمن سرحد قریب ہیلی کاپٹر گرکر تباہ سعودی شہزادے سمیت 8 جاں بحق
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) یمن کی سرحد کے قریب سعودی شہزادہ ہیلی کاپٹر گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق جاں بحق ہونے والے سعودی شہزادے منصور بن مقرن نائب گورنر العسیر کے عہدے پر فائز تھے۔ سعودی شہزادے کے ساتھ 7 سعودی حکام بھی تھے جو حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ سعودی شہزادے صوبہ العسیر کے نائب گورنر تھے۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔