• news

راولپنڈی :فلور ملوں کو باردانہ بھی خریدنا پڑے گا‘ گندم خریداری شروع

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) فلور ملوں کی جانب سے اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے کا سلسلہ رک گیاجس کے بعد فلور ملوں نے حکومت سے گندم خریدنا شروع کردی پہلے حکومت گندم خریدنے پر 1300 روپے میں گندم بمعہ بار دانہ فراہم کرتی تھی لیکن اب حکومت پنجاب نے یہ پیکیج واپس لے لیا اب فلور ملوں کو بار دانہ ساڑھے48 روپے فی کس میں خریدنا ہوگا پہلے باردانہ سمیت40 کلو گندم 1300 روپے میں ملوں کو مل رہی تھی جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا640 روپے سے 700 روپے میں ملتا تھا لیکن پرچون دکانوں میں وہ تھیلا آٹا ڈیلرز50 روپے زیادہ میں فروخت کرتے تھے جبکہ حکومت نے باردانہ کی اب مفت فراہمی ختم کر دی اور آٹا کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ایکس مل735 روپے اور ریٹیل میں اس کی قیمت760 روپے مقرر کردی لیکن بعد میں نوٹیفکیشن کے ذریعے یہ قیمت ایکس مل 750 روپے اور ریٹیل میں 770 روپے کردی فلور ملز مالکان کا موقف ہے کہ اگر صوبائی حکومت ہمیں باردانہ یعنی بور اور پلاسٹک کا تھیلا پہلے کی طرح گندم کے ساتھ مفت فراہم کرے تو آٹے کی قیمت میں کمی ممکن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن