سعودی عرب میںمقیم غیر ملکیوں کو بیرون ملک سےگاڑی درآمد کرنے کی اجازت
ریاض(اے پی پی) سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن کو نجی استعمال کے لئے غیر ملکی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت مل گئی۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی محکمہ کسٹمز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت میں رہائشی غیر ملکی تین برس میں ایک مرتبہ گاڑی بیرون ملک سے منگوانے کے مجاز ہوں گے۔بیان کے مطابق غیر ملکی تارکین وطن گاڑی درآمد کی تاریخ سے 3 برس گزرنے کے بعد درآمد شدہ کار فروخت کرنے کا بھی مجاز ہیں۔