• news

سورج مکھی کی کاشت پر 5 ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی دی جائے گی: ترجمان محکمہ زراعت

لاہور (نیوزرپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت سورج مکھی کی منافع بخش کاشت کے فروغ کے لیے کروڑوں روپے سبسڈی کی فراہمی ۔رجسٹرڈ کسانوںکو سورج مکھی کی کاشت پر بذریعہ واﺅچر 5000روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔اس منصوبہ کے تحت رجسٹر ڈ کسانوں کو سورج مکھی کی کاشت کے لیے 10ایکڑ تک سبسڈی مہیا کی جائے گی ۔ سورج مکھی کی بوری سے ملنے والے واﺅچر کا نمبر اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ 8070پر بھیجیں اور تصدیقی SMSموصول ہونے پر قریبی موبائل شاپ سے فوری 1000روپے حاصل کریں۔بقایا رقم فصل کی کٹائی پر موصول ہونے والے SMSکی بنیاد پر حاصل کریں۔ سورج مکھی کی منافع بخش کاشت سے نہ صرف کسان خوشحال ہو گا بلکہ خوردنی تیل کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ کثیر زر مبادلہ کے حصول سے ملکی معیشت مستحکم ہو گی ۔ حکومت پنجاب اور اے پی ایس ای اے کے مشترکہ تعاون سے علاقائی سطح پر فصل کے خریداری کے مراکز کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

سورج مکھی کی 2500روپے فی من فروخت میں کمی بیشی کو مد نظر رکھتے ہوئے کاشتکار کی مالی معاونت بھی کی جائے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن