• news

ایل ڈی اے کا ون ونڈو سیل آج سے روزانہ صبح 8 سے سہ پہر 3 بجے تک کام کرے گا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کاون ونڈو سیل آج سے روزانہ صبح 8بجے سے سہ پہر 3بجے تک کام کرے گا جبکہ جمعہ کے دن ون ونڈو سیل کے اوقات کار بعد دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔یہ اوقات24نومبر2017ءتک نافذ العمل ہوں گے۔ بعد ازاں سالانہ دیکھ بھال اور اپ گریڈیشن کےلئے ون ونڈو سیل 25نومبر سے 9دسمبر2017تک مکمل طور پر بند رہے گا۔اس دوران شہریوں کی درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی واجبات جمع کروانے کے لئے چالان فارم جاری کئے جائیں گے۔ شہری بالخصوص اوورسیز پاکستانی زحمت سے بچنے کے لئے 25نومبر سے 9دسمبر2017ئتک ون ونڈو سیل کی بندش کے دوران تشریف نہ لائیں۔

ای پیپر-دی نیشن