گلشن راوی میں 24 سالہ نوجوان گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ گلشن راوی کے علاقہ میں نوجوان گھر کے اندر پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا۔ معلوم ہواہے کہ 24سالہ ذیشان کے والدین چند سال قبل وفات پا گئے تھے وہ گلشن راوی میں دیگر رشتہ داروں کے ساتھ اپنے وراثتی مکان میں رہائش پذیر تھا گزشتہ روز اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا جس پر اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے نعش کو قبضے میں لے لیا ذیشان کے ماموں نے پولیس کو بتایا کہ ذیشان کو اس کی جائیداد ہتھیانے کے لیے زہر دے کر قتل کیا گیا ہے مگر پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی جس کے بعد مزید کارورائی کی جائے گی۔