ماسکو:فیفا ورلڈ کپ 2018ء کے دوران داعش کے حملوں کا خطرہ
ماسکو(سپورٹس ڈیسک) روس میں آئندہ سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے دوران دہشت گرد تنظیم داعش کے حملوں کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر غیر معمولی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔روس کے سلامتی امور کے ایک ماہر الیگزینڈر گولٹس کا کہنا ہے کہ 14 جون سے 15 جولائی 2018 تک ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران دہشت گردی کا خطرہ حقیقی طور پر موجود ہے۔ روس کے ڈپٹی وزیراعظم ویٹالے موٹکوکا کہنا ہے کہ سکیورٹی انتظامات کے لیے 30 بلین روبل (512 ملین ڈالر) مختص کیے گئے ہیں۔