’’درزی کی دکان بند‘اگلی سلائی تری وندرم میں ہوگی‘‘ راس ٹیلر نے بھارتیوں کی بولتی بند کردی
لاہور (سپورٹس ڈیسک)کیوی کرکٹر راس ٹیلر نے بھارتیوں کا دماغ ٹھکانے لگادیا۔ ایسی کلاس لی کہ انتہا پسند منہ تکتے رہ گئے۔ وریندر سہواگ بھی لاجواب ہوگئے۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں گھر کے شیروں نے کیویز سے منہ کی کھائی۔راس ٹیلرنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بند ٹیلر شاپ کی تصویر شیئرکی اور اپنے پیغام میں وریندر سہواگ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’’درزی کی دکان بند، اگلی سلائی تری وندرم میں ہوگی ، ضرور آنا ‘‘۔