میچ فکسنگ سیکنڈل: شرجیل خان کے وکیل نے دلائل مکمل کر لئے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایڈجیوڈیکٹر جسٹس (ر) فقیر حسین کھوکھر نے گذشتہ روز پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں سزا پانے والے شرجیل خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ شرجیل خان کے وکیل نے سزا میں کمی کے لیے اپنے دلائل مکمل کر لیے جو تقریباً تین گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہے۔ گذشتہ روز کی سماعت کے بعد جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر نے مزید سماعت کل بروز بدھ تک ملتوی کر دی۔ گذشتہ روز ہونے والی سماعت میں شرجیل خان کے وکیل کے دلائل مکمل ہو گئے۔ بدھ کو پی سی بی کے وکیل دلائل کا آغاز کریں گے۔