راجہ جنگ: سی پیک منصوبے کے تحت ریلوے سگنل سسٹم کو ناکارہ بنانے کی سازش کا انکشاف
راجہ جنگ (آصف نعےم شےخ سے) سی پےک منصوبے کے تحت رےلوے سگنل سسٹم کو ناکارہ کرنے کی سازش کا انکشاف۔ رائے ونڈ خانےوال سےکشن کے درمےان رےلوے سٹےشن کی اپ گرےڈےشن کےلئے چےنی انجےنئرز جدےد سگنل سسٹم نصب کررہے ہےں، نامعلوم افراد مختلف رےلوئے سٹےشنوں پر نصب ہونےوالے جدےد سسٹم کے درجنوں ٹی سی بکس چوری کرلےتے ہےں۔ تفصےلات کے مطابق سی پےک منصوبے کے تحت رائے ونڈ خانےوال سےکشن کے درمےان کےبن سسٹم کو ختم کرکے جدےد الےکٹرانک سگنلز سسٹم کی تنصےب کا کام جاری ہے گزشتہ روز اوکاڑہ کے قرےب کسان سٹےشن پر نصب CBIسسٹم کی تنصےب کا کام مکمل ہونے کے باجود رےلوے سٹےشن کسان پہلا رےلوے سٹےشن ہے جو جدےد الےکٹرانک سگنلز سسٹم کے ذرےعے رےلوے نظام سے منسلک ہو گےا گزشتہ روز نامعلوم افراد نے کسان سٹےشن پر نصب CBIسسٹم کو ناکارہ بناتے رےلوے لائنوں کےساتھ نصب ٹی سی بکس چوری کرلئے جس سے ٹرےنوں کی آمد ورفت متاثر ہو رہی ہے واردات کے بعد نامعلوم افراد نے رےنالہ خورد اور اوکاڑا کےنٹ سے بھی ٹی سی بکس چوری کرلئے جسکی اےف آئی آر تھانہ رےلوے رائے ونڈ مےں درج کرلی گئی کروڑوں روپے مالےت کے درجنوں ٹی سی بکس چوری ہونے سے مذکورہ رےلوے سٹےشنوں پر ٹرےنوں کی آمد ورفت کا نظام شدےد متاثر ہوا اےس اےچ اورےلوے چودھری محمد طفےل کا کہنا کہ رےلوئے پولےس ان ملزمان کے سراغ لگانے مےں بھرپور کوشش کررہی ہے سی پےک منصوبے کی حفاظت کرنا رےلوے پولےس کی اولےن ترجےحات مےں شامل ہے۔ مختلف اسٹےشنوں سے ٹی سی بکس چوری کے واقعات کے مقدمات نمبر 36-37-38نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلئے ہےں۔
کسان سٹیشن
a