• news

افغانستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جھڑپیں 14 طالبان ہلاک 15 زخمی

کابل(آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے حملے میں 14طالبان ہلاک جبکہ 15زخمی ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ہلمند میں سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن کلین اپ کیا اس دوران جھڑپوں میں 14طالبان ہلاک جبکہ 15زخمی ہوگئے۔ ضلع نادعلی میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کی 5گاڑیاں اور 5موٹر سائیکلیں بھی تباہ کردیں۔

ای پیپر-دی نیشن