مخالف سیاستدان سے زیادتی‘ افغان نائب صدر دوستم کے 7 محافظوں کو 5‘ 5 برس قید
کابل (اے ایف پی) نائب افغان صدر دوستم کے 7 محافظوں کو مخالف سیاستدان کو غیرقانونی حراست میں رکھنے اور جنسی ہراساں کرنے کے الزام پر 5‘ 5 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔ دوستم الزامات کی تردید کرتے ہوئے ترکی فرار ہوگئے تھے ۔ ادھر نیٹو کے مشن کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا طالبان کیخلاف مشترکہ آپریشن میں شہری ہلاکتوں کے معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے۔ قندوز کے گورنر اسد اللہ عمرخیلی نے غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا چاردرہ ضلع میں فضائی حملے میں 11 شہری مارے گئے تھے۔