جے آئی ٹی ثبوت اکٹھے کرنے میں ناکام رہی عمران اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں: مریم اورنگزیب
اسلام آباد (نامہ نگار) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے پوری دنیا سے ثبوت اکٹھے کرنے کی کوشش کی، تمام تر تحفظات کے باوجود نوازشریف عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ عمران خان اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں اور اداروں کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاثر دیا جاتا رہا کہ شریف خاندان عدالتوں سے بھاگ رہا ہے تمام تر تحفظات کے باوجود نوازشریف عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں۔