• news

آزاد کشمیر کے بچوں نے ماسکو میں آل رشیا فٹبال مقابلہ جیت لیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر ) آزاد کشمیر کے علاقے میرپور کے بچوں کی فٹبال ٹیم نے آل رشیا فٹبال چیمپئن شپ جیت لی۔فتح کیساتھ ہی پاکستانی ٹیم نے روس میں 2018 کے سٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ فٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد 25 سے 28 اکتوبر کو روس میں ہوا ۔ پاکستانی ٹیم نے وطن واپس پہنچنے پر کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کھلاڑیوں کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر-دی نیشن