ٓٓ 4ملکی انٹر نیشنل ہاکی ٹورنا منٹ آج سے آسٹریلیا میں شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اپنا افتتاحی میچ آج میزبان آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی۔ میلبورن میں ہونیوالے ٹورنامنٹ میں میزبان آسٹریلیا کے علاوہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور جاپان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے میں ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل جبکہ باقی دو ٹیموں کے درمیان تیسری اور چوتھی ٹیم کا میچ 12 نومبر کو کھیلا جائیگا۔ آسٹریلیا اس وقت انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی رینکنگ میں نمبر دو کی پوزیشن پر ہے، نیوزی لینڈ 8 ویں، پاکستان 13 ویں جبکہ جاپان ٹیم 16 ویں نمبر پر موجود ہے۔