• news

پاکستان سپر لیگ تھری، عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان مقرر

لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز نے تیسرے ایڈیشن کیلئے آل راؤندر عماد وسیم کوکپتان مقرر کردیا ۔کراچی کنگز کے صدر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عماد وسیم کو کپتان بنانے کا اعلان کیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ قیادت کیلئے بہت دباؤ تھا لیکن میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتا ہوں،جو کپتان کہیں گے اس پر عمل کروں گا۔عماد وسیم نے کہا کہ میں نے کیریئر شاہد آفریدی کی زیر قیادت شروع کیا اور ان کی رہنمائی پر بہت مشکور ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن