• news

مچل سٹارک نے میچ میں 2 مرتبہ ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ قائم کر دیا

سڈنی(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی فاسٹ بائولرمچل سٹارک نے شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ میں ایک ہی میچ میں دوبار ہیٹ ٹرک کا ریکارڈ بنا دیا۔مچل سٹارک نے نیو ساوتھ ویلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ویسٹرن آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز اور دوسری اننگز میں ہیٹ ٹرک بنائی۔ وہ 1978 ء کے بعد سے فرسٹ کلاس میچ میں ڈبل ہیٹ ٹرک کرنیوالے پہلے بائولر بن گئے۔ واضح رہے کہ سٹارک فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں ڈبل ہیٹ ٹرک کرنے والے مجموعی طور پر 8 ویں اور آسٹریلیا میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بائولر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن