• news

چین پاکستان کا بڑا شراکت دار ملک بن کر اُبھرا ہے : صدر ممنون

اسلام آباد(اے این ا ین)صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان میں بنک آف چائنہ کے آپریشن کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر انہوںنے کہا کہ اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے پاکستان خطے کی اقتصادی سرگرمیوں کا فطری مرکزہے ۔ پاک چین اقتصادی راہداری بننے کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاری کے بھر پور مواقع پیدا ہوگئے ۔چین پاکستان کا ایک بڑا شراکت دار ملک بن کر ابھر اہے اور وسیع سرمایہ کاری کررہا ہے ۔ ملک میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے شعبے میں شاندار پیش رفت ہوئی ہے اور حکومت کی بہترین اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کاری کا ماحول ساز گار ہوگیا ہے ۔ اس موقع پر چین کے سفیر نے کہا کہ پاکستانی معیشت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے اور اس کا مستقبل تابناک ہے ۔ چین سی پیک کے منصوبوں کی بروقت تکیمل کیلئے پرعزم ہے ۔ چیئرمین بنک آف چائنہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی میں یہ ایک نیا اضافہ ہے اوردوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔ بنک آف چائنہ کے قیام سے کاروباری اور تجارتی برادری کو بہت سہولیات حاصل ہوں گی ۔ اس موقع پر گورنر سٹیٹ بنک نے کہا کہ بنک آف چائنہ کا پاکستان میں افتتاح اہم سنگ میل ہے۔ پاکستان کے بنکنگ سیکٹر کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن