• news

سندھ بھر میں 9، 10 نومبر کو موٹر سائیکل پر دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی (آن لائن) سندھ بھر میں 9، 10 نومبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ پابندی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو بہتر اور فول پروف بنانے کیلئے لگائی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن