• news

این 5 کو موٹر وے میں تبدیل کر کے 8 لین کر دیا جائے‘ خورشید شاہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ حیدر آباد سکھر موٹر وے (ایم 6 ) کی تعمیر کا منصوبہ اگرچہ خوش آئند ہے تاہم اس کی لاگت کا تخمینہ 260 ارب روپے لگایا گیا ہے جو پریشان کن بات ہے۔ موٹر وے کی لاگت بہت زیادہ ہے اور اگر اس لاگت کے ساتھ موٹر وے بنایا گیا تو یہ ملک کی مہنگی ترین موٹر وے ہو گی۔ موٹر وے 6 لین ہے۔ انہوں نے تجویز کیا کہ این 5 کو موٹر وے میں تبدیل کر دیا جائے اور اسے 8 لین کر دیا جائے اور اسے حیدر آباد اور سکھر کے درمیان بنایا جائے۔ اس سے لاگت میں کمی آئے گی۔ یہ منصوبہ 50 سے 60 ارب روپے میں مکمل ہو سکتا ہے۔ منصوبے سے 200 ارب روپے بچائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم 6 کی بجائے این فائیو کو بنانے کا منصوبہ کم وقت میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔ ان کی تجویز پر غور کیا جائے جو قومی مفاد میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن