انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش، مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کرنا چاہئے: جاپانی سفیر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جاپانی سفیر نے انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد میں خطاب میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات پر زور دیا ہے۔ جاپانی سفیر نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاناچا ہئے۔ نیوکلیئر سپلائرز گروپ نے بھارت کو جوہری مراعات دیں۔ جاپان کسی صورت سی پیک کے خلاف نہیں۔ سی پیک منصوبے کی کامیابی چاہتے ہیں۔ سی پیک خطے میں رابطوں اور خوشحالی کیلئے اہم منصوبہ ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوئی۔ پاکستانی افواج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا۔