• news

فیصل آباد: ساہیوال، جوہر آباد، قصور، گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 5 افراد کی خود کشی

فیصل آباد+ ساہیوال+ جوہر آباد+ قصور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) گھریلو حالات اور نامعلوم وجوہات پر پانچ افراد نے زہریلی گولیاں، پھندا لیکر چھریاں مار کر اور نہر میں کود کر خود کشی کر لی۔فیصل آباد کے نواحی چک نمبر 23 ج ب کے رہائشی 25 سالہ محمد نوید نے گھریو ناچاقی پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا جبکہ 20 سالہ حیدر علی سکنہ بھوآنہ چنیوٹ کے رہائشی گھریلو جھگڑے پر مشتعل ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جسے حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔جوہر آباد کے اعوانانوالہ بھلیم شہید کے 22 سالہ نوجوان محمد حیات اعوان جس کی کچھ روز قبل ہی شادی ہوئی تھی گزشتہ روز اپنے معمول کے مطابق اٹھا اور صبح کی سیر کے بعد درخت کے ساتھ پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا تھانہ سٹی جوہر آباد پولیس نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے نعش ورثاء کے حوالہ کر دی۔ قصور کے نواحی علاقہ کوٹ بسمہ اللہ کے باسٹھ سالہ محمد طفیل ذہنی توازن درست نہیں اس نے گزشتہ روز خود کو چھری بار بار مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا پولیس تھانہ کنگن پور نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کر لی۔ساہیوال میں ایرانی کالونی کے قریب نامعلوم نوجوان سے نامعلوم حالات پر نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی ریسکیو 1122 کی ایک ٹیم کے غوطہ خوروں نے نعش ک تلاش شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن