این اے 4 میں جنات سے ہارے، کھلی دھاندلی ہوئی: امیر حیدر ہوتی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) صدر اے این پی خیبر پی کے امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ این اے 4 الیکشن میں انسانوں سے نہیں جنات سے ہارے ہیں۔ کھلی دھاندلی کی گئی انسانوں اور حکومتی جنتاب کا مقابلہ نہیں ہوسکتا۔ پشاور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی۔ جتنی دھاندلی ہوئی وہ الیکشن کمیشن کی ناکامی ہے الیکشن ہارے ہیں لیکن سیاست جیتے ہیں، چار سال حکومت کرنے والوں کا ووٹ 10 ہزار کم ہوا اور ہمارا ووٹ بڑھا ہے۔ امیر مقام مشرف کے بھائی بنے تھے، نوازشریف کیخلاف فیصلہ آیا تو کسی اور کے بھائی بن جائیں گے۔ الیکشن 2018 ء کیلئے پی کے 10 کا ٹکٹ خوشدل خان کو دیدیا گیا ہے۔ عنقریب تمام حلقوں کا فیصلہ کریں گے۔