.امریکی عدالت نے القاعدہ کی فنڈنگ کرنے والے بھارتی کو 27 سال قید کی سزا سنا دی
نیویارک (آئی این پی) امریکی عدالت نے القاعدہ کو فنڈنگ دینے اور فیڈرل جج کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے بھارتی 39سالہ عیسیٰ فاروق کو ساڑھے 27 سال قید کی سزا سنا دی۔ ملزم پر الزام تھا کہ اس نے امریکہ میں پیدا ہونے والے القاعدہ کے رکن انور الولاکی کو 2015 ء میں 22 ہزار ڈالر بطور فنڈ دئیے۔