جاپان کی امیر ترین بدنام زمانہ سیاہ بیوہ کو شوہر سمیت 3 افراد کے قتل کے الزام میں سزائے موت
ٹوکیو(آئی این پی)جاپان کی امیر ترین بدنام زمانہ(سیاہ بیوہ) چیکاسو کاکیشی کو اپنے شوہر سمیت 3 افراد کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنا دی گئی۔کیوتو ڈسٹرکٹ کورٹ نے70 سالہ چیکاسو کاکیشی کو تین افراد کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی، فیصلہ کیخلاف کاکے شی کے وکیلوں نے اعلی عدلیہ میں اپیل کرنے کا اعلان کردیا۔