آزاد جموں و کشمیر بنک کے دو افسر فراڈ کے الزام میں گرفتار
مظفرآباد ( صباح نیوز) نیب نے آزاد جموں و کشمیر بنک کے دو افسروں کو بنک فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ گرفتا ر ہونے والوں میں کریڈٹ آفیسر ندیم حسن اور منیجر بنک آف آزاد جموں و کشمیر افتخار احمد شامل ہیں ۔کریڈ ٹ آفیسر ندیم حسن نے شہری محمد نعیم کا جعلی اور فرضی پرسنل لون منظور کروایا۔
دونوں ملزموں کو ریمانڈ کیلئے آج احتساب عدالت مظفرآباد میں پیش جائیگا۔