چارملکی ہاکی ٹورنامنٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 9-1 سے ہرا دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) چار ملکی انٹرنیشنل ہاکی فیسٹیول میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو 9-1 کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔ 8 ویں منٹ میں جیز ہیوارڈ نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، 12 ویں منٹ میں جیک ویٹن نے گول کرکے سکور 2-0 کر دیا، دوسرے کوارٹر فائنل میں کلین شمت نے فیلڈ گول کرکے برتری کو مستحکم کیا۔ 32 ویں منٹ میں ابوبکر محمود نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے کا کھاتہ کھولا ایک منٹ بعد ہی کلین شمت نے گیند کو جال میں پھینکتے ہوئے بدلہ لے لیا، 43 ویں منٹ میں بلیک گوورز نے گول کرکے سکور 5-1 کر دیا۔چوتھے کوارٹر میں آسٹریلیا نے مزید چار گول کرتے ہوئے مقابلہ 9-1 سے اپنے نام کیا۔ گرین شرٹس دوسرے میچ میں آج نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہو گی جبکہ پاکستان اپنا تیسرا اور آخری میچ 11 نومبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔