ڈرگ کورٹ‘ رواں سال 10ماہ میں 1137 مقدمات کے فیصلے، ایک کروڑ سے زائد جرمانہ
لاہور (شہزادہ خالد) ڈرگ کورٹ نے رواں برس کے پہلے 10ماہ میں 1137 مقدمات کے فیصلے کئے اور ملزمان کوث مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے سے زائد جرمانہ اور قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ جنوری 2017 ءمیں سنائے گئے فیصلوں میںملزمان کو 13لاکھ 82ہزار روپے جرمانہ اور ایک سال 2ماہ 7یوم کی سزائیں سنائی گئیں۔ اپریل میں مجموعی طورپر291مقدمات پر سماعت کی جن میں سے 90مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا۔فاضل عدالت نے ان مقدمات میں ملوث ملزمان کو مجموعی طور پر 11 لاکھ 92 ہزار روپے جرمانہ اوردوسال2ماہ قید کی سزاسنائی۔ اگست 2017 ، مےں 35مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر ملزمان کو10لاکھ55 ہزار روپے جرمانہ اور17سال15یوم کی سزاسنائی گئی ہے۔ اگست میں ڈرگ کورٹس میںزیر سماعت مقدمات کی تعداد 180 تھی۔ڈرگ کورٹ نے ماہ جولائی مےں 10 لاکھ 10 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے تین ملزمان کو بری کیا گیا۔ جون میں38 مقدمات نمٹائے گئے۔ جن میں ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 2 ماہ 23 دن قید کی سزائیں بھی سنائیں گئیں۔ 165 مقدمات زیر التوا رہے ۔ چیئرپرسن ڈرگ کورٹ عذرا پروین اور ممبر ٹربیونل فاروق بشیر اور ڈاکٹر ذیشان دانش نے مقدمات کی سماعت کی۔ ڈرگ کورٹ نے مارچ مےں 98 کےسز نمٹاتے ہوئے ملزمان کو 8 لا کھ 80 ہزار روپے کے جرمانوں کی سزائےں سنائی۔ ما رچ کے آ غاز مےں ڈرگ کورٹ مےں زیر التوا مقدمات کی تعداد 302 تھی ۔ 110مزےد مقدمات دائر ہوئے جس مےں 78 چالان، 9 ضمانتوں کے مقدمات اور 23 درخواستےں ڈی سےل کر نے کےلئے تھےں عدالت نے 98 مقدمات نمٹا دےئے جن مےں دو مقدمات سے ملزموں کو بری کےا اور تےن کو داخل دفتر کےاگےا۔ ڈرگ کورٹس میں زیادہ تر بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے، ممنوعہ ادویات بیچنے، زائدالمعیاد ادویات رکھنے اور ایک لائسنس پر متعدد سٹور کھولنے کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔
ڈرگ کورٹ