• news

بینظیر سٹاکس سکیم : حکومت فنڈز جاری کرے، ہم نے ریکوری کی تو تکلیف ہو گی : عدالت عظمیٰ

اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ نے بینظیرسٹاکس سکیم کے ریٹائرڈ ملازمین کوفنڈزجاری کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو تین ہفتے کی مہلت دے دی۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے دو رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے بہترہے حکومت خود فنڈز جاری کرے ورنہ ہم ریکور کروالیں گے اگر ہم نے ریکور کروائے توتکلیف ہوگی۔بہترطریقہ ہوتاہے کہ عزت آبروسے کام ہوجائے۔جسٹس شیخ عظمت سعیدنے کہا اگر حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں تومیں طریقہ بتادیتاہوں۔ آج کل بی ایم ڈبلیو گاڑیاںبہت نظرآرہی ہیں دوچاربی ایم ڈبلیوبیچیں گے توبات بن جائے گی۔انہوں نے استفسار کیا ویسے حکومت نے کتنی بی ایم ڈبلیوخرید رکھی ہیں۔متعلقہ وزیرکون ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا نجکاری کمشن کے وزیردانیال عزیز ہیں۔جسٹس عظمت سعید نے کہا دانیال عزیز بہت مصروف ہیں۔ ان کے پاس تودفتری امورکے لیے ٹائم نہیں ہوگا۔ جسٹس دوست محمد نے کہا افسران کے سیلری پیکج میں تناسب ہوناچاہیے۔ ایک محکمے کاافسر4لاکھ، دوسرے کا80ہزارتنخواہ لیتاہے۔ ان کا کہنا تھا حقدار کوحق ملے گاتوہی انصاف ہو گا۔ اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل راناوقار کی جانب سے 3ہفتے میں فنڈز فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی۔ کیس کی مزید سماعت 7دسمبرتک ملتوی کردی گئی ۔
عدالت عظمیٰ

ای پیپر-دی نیشن