وزیر توانائی اویس لغاری سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے توانائی ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبہ میں تعاون پر بات چیت کی گئی، وفاقی وزیر نے بجلی کی تقسیم اور ٹرانسمیشن میں امریکن تعاون کو سراہا۔ امریکی سفیر نے وفاقی وزیر کو یقین دہانی کرائی کہ دونوں ممالک میں توانائی کے شعبہ میں موجودہ تعاون جاری رہے گا۔