• news

امریکی وزیر دفاع داعش کے خلاف جنگ، افغانستان کے معاملات پر نیٹو اتحادیوں سے مشاورت کریںگے

برسلز (اے ایف پی +این این آئی) امریکی ٹی وی کے مطابق آج جمعرات کو مغربی دفاعی اتحاد نیٹو اس بات کا اعلان کرنے والا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنے تربیتی مشن کا دائرہ بڑھاتے ہوئے وہ وہاں تین ہزار کے قریب مزید فوجی بھیجے گا۔ یہ بات اس اتحاد کے حکام کے حوالے سے بتائی گئی ۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس اشٹولٹن برگ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے غیر ذمہ دارانہ روئیے پر شمالی کوریا پر دبائو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع جم میٹس آج نیٹو اتحاد میںشامل رہنمائوں سے ملاقاتیں، داعش اور افغانستان کے معاملات پر مشاورت کریںگے۔

ای پیپر-دی نیشن