• news

.مسلم ممالک پرمشتمل فوجی اتحاد نے مشاورت سے دومراحل پر مبنی حکمت عملی طے کرلی

ریاض (این این آئی)مختلف اسلامی ممالک پر مشتمل فوجی اتحاد کی عملی تشکیل اور قواعد و ضوابط طے کرنے کیلیے’’دو مراحل‘‘ پر مبنی حکمت عملی ارکان ممالک نے باہمی مشاورت سے طے کر لی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فوجی اتحاد کی عملی تشکیل اور قواعد و ضوابط طے کرنے کیلیے’’دو مراحل‘‘ پر مبنی حکمت عملی ارکان ممالک نے باہمی مشاورت سے طے کر لی ہے تاہم اس حکمت عملی کے پہلے مرحلے میں ارکان ممالک کی حکومتوں کی مشاورت سے اسلامی فوجی اتحاد کی عملی تشکیل کیلیے ’’ قواعد و ضوابط ‘‘طے کیے جائیں گے اور دوسرے مرحلے میں اتحاد میں شامل ممالک کے تعاون سے اس کا فوجی سیٹ اپ بتدریج قائم کیا جائے گا، مذکورہ اسلامی اتحاد ’’بری، بحری اور فضائی‘‘ فوجی سیٹ اپ پر مشتمل ہوگا، اس اسلامی فوجی اتحاد کا اولین ایجنڈا ارکان ممالک سے دہشت گردی اور شدت پسندی کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ اسلامی فوجی قیادت کی عملی تشکیل کیلیے سعودی حکام ارکان ممالک کی حکومتوں سے رابطے میں ہیں، یہ رابطے ’’براہ راست‘‘ کے بجائے ’’ پس پردہ ‘‘ سفارتی حکمت عملی کے تحت کیے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا تھاکہ اسلامی فوجی اتحاد کی تشکیل کیلیے سعودی حکام ارکان ممالک سے مشاورت کر ر ہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن