سعودی عرب :100 ارب ڈالر کی کررپشن پر 208 افراد کو گرفتار کیا گیا7 رہا
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب میں بدعنوانی کے الزام میں زیر حراست سات افراد رہاکر دئیے گئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ صرف ذاتی کھاتے منجمد کئے گئے ہیں۔ بدعنوانی کے الزام میں 208 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بدعنوانی کے خلاف تحقیقات سے تجارتی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں۔ سعودی حکام کے مطابق گزشتہ سالوں میں 100 ارب ڈالر کی کرپشن کی گئی جو کہ متعلقہ افراد سے ریکور کرائی جائے گی۔