پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ آٹھ ٹیموں میں کراچی ریجن وائٹس، فیصل آباد ریجن، لاہور ریجن وائٹس، لاہور ریجن بلیوز، پشاور ریجن، فاٹا ریجن، راولپنڈی ریجن اور اسلام آیاد ریجن شامل ہیں۔ سنگل لیگ کی بنیاد ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم سات میچ کھیلے گی۔ ٹاپ فوزر میں آنے والی ٹیمیں سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کر جائیں گے۔ روزانہ دو میچ کھیلے جائیں پہلا میچ دن بارہ بجے جبکہ دوسرا میچ چار بجے شروع ہوگا۔ فاتح ٹیم کو بیس لاکھ جبکہ رنر اپ کو دس لاکھ روپے انعام کےساتھ ٹرافیاں دی جائیں گی۔ فائنل کے مین آف دی میچ کو پچاس ہزار، بہترین بلے باز اور باولر کو پچاس پچاس ہزار ‘بہترین آل راونڈ کو پچاس ہزار جبکہ ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو 25 ہزار روپے انعام دیا جائےگا۔ ہر سکسر پر ایک ہزار‘ سیمی فائنلسٹ اور فائنلسٹ کےلیے تین لاکھ روپے انعام ہوگا۔ کل پہلا میچ کراچی اور فیصل آباد جبکہ دوسرا لاہور وائٹس اور لاہور بلیوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
a