پاکستان میں نئے علوم کا فروغ
مکرمی! میں پاکستان گلوبل فورم تھنک ٹینک کا بانی چیئرمین ہوں۔ اس تھنک ٹینک کو قائم کرنے سے پہلے میں لندن میں 45 سال تک پاکستانی سفارت خانے اور برطانوی وزرا کے ساتھ مل کے لندن میں مقیم پاکستانیوں کے لئے جدوجہد کر چکا ہوں۔ پاکستان گلوبل فورم کا مقصد پاکستانی قوم کو درپیش مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کے لئے قرآن و حدیث کی روشنی میں تجاویز دینا ہے تاکہ قیام پاکستان کا اصل مقصد حاصل کیا جائے جو ہمارے نزدیک ایک ایسے ملک کا قیام ہے جہاں سے انسانی فلاح اور ترقی کے لئے نئے علوم و فنون کا آغاز ہو اور پوری دنیا میں پاکستان کی اصل پہچان کو پیش کیا جائے۔ جس سے نہ صرف عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر ہو گی بلکہ اسلام کا صحیح تعارف بھی ہو گا۔
(محمد امین خالد (ماہر معاشیات) چیئرمین پاکستان گلوبل فورم )